17 جون 2012 - 19:30

صہیونی رياست کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے میں فائرنگ کرکےدو فلسطینیوں کوشہید کردیا ہے-

ابنا:‌ شین ہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی حکومت کے فوجیوں نےآج غرب اردن میں الخلیل شہر پر حملہ کرکے دو فلسطینیوں کوشہید کردیا- دریں اثنا غرب اردن کے جنوب میں "خربہ سوسہ" گاؤں کے رہائشیوں نے اس گاؤں کو ویران اور وہاں کے مکینوں کو بے گھر کرنے صہیونی حکام کے فیصلے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے - اس دوران صہیونی فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کرکے بعض کو زخمی اور کئی دیگر کو اغواکرلیا ہے-......./169